لاہور:مشہور و معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق شوہر بچوں کی بہتر پرورش نہیں کر سکتا، عدالت بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔
گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کے بعد بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے باقاعدہ رجوع کر لیا۔گلوکارہ نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر سے خلع لے چکی ہوں۔ سابق شوہر بچوں کی بہتر پرورش نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سابق شوہر ذہنی مریض ہے بچوں پر تشدد کرتا ہے، سابق شوہر کے پاس روزگار بھی نہیں ہے اور نہ ہی کچھ کماتا ہے۔گلوکارہ نے درخواست میں مزید کہا کہ بچوں کی بہتر پرورش ماں کرسکتی ہے۔
صنم ماوری نے کہا کہ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ ادکارہ صنم ماروی نے بارہ سال ازاوجی زندگی کے بعد حامد خاں سے دو ماہ قبل خلع لی تھی۔