گورنر سندھ نے احساس سینٹر پر بم حملے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یہ بدقسمتی ہے کہ کراچی کے عوام کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، گورنر سندھ
یہ بدقسمتی ہے کہ کراچی کے عوام کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیاقت آباد میں احساس سینٹر پر بم حملے کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کرکے صورتحال سے متعلق آگاہی لی۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے احساس سینٹر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

گورنر سندھ نے آئی جی سندھ سے کہا کہ احساس سینٹر کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمے داری ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس فوری ایکشن میں نظر آنی چاہیے نہ جانے کس کو احساس پروگرام سے تکلیف ہے، انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Related Posts