کورونا کے خلاف وفاق،صوبے اور تمام جماعتیں ایک پیج پرہیں، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے خلاف وفاق،صوبے اور تمام جماعتیں ایک پیج پرہیں، اسد عمر
کورونا کے خلاف وفاق،صوبے اور تمام جماعتیں ایک پیج پرہیں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتے اہم ہیں حکومت اور عوام مل کرمقابلہ کریں گے، کورونا کے خلاف وفاق،صوبے اور تمام جماعتیں ایک پیج پرہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

این سی او سی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومتی ایس اوپیزپر ذمہ داری کے ساتھ عملدرآمد کیاجائے، لاک ڈاؤن اوراسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام خود بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ وباء کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی بنیادپر جو معلومات ملی تھی وہ صوبوں کوپہنچادی گئی ہیں،صوبوں کوجو معلومات دی گئی ہیں ان پرایک دودن میں عمل شروع ہوجائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کوبڑھارہے ہیں، اسپتالوں کوآکسیجن مہیاکرنا اہم ہے اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ کام ہو رہا ہے، اسپتالوں میں بیڈزکی تعدادبڑھائی جارہی ہے اور اسپتالوں کے عملے سے متعلق بھی حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔صحت کے شعبے پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے عملے سے متعلق بھی پیکج پرکام کررہے ہیں،عملے کی تمام ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے جب کہ ڈریپ میں نئی رجسٹریشن سے متعلق بھی کام کیاجارہاہے، انہوں نے کہا کہ پہلے رجسٹریشن میں مہینے لگ جاتے تھے اب اس مدت کو کم کیاجا رہا ہے۔

مہنگی دوائیاں خریدکراسپتالوں میں رکھنے کیلیے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں، جوبھی اقدامات اٹھارہے ہیں وفاق اورصوبے مل کرکررہے ہیں، کورونا کے خلاف وفاق،صوبے اورتمام جماعتیں ایک پیج پرہیں، کیونکہ یہ انسانی زندگیوں کا سوال ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ہفتے اہم ہیں حکومت اور عوام مل کرمقابلہ کریں گے اور انشاء اللہ اس مصیبت سے نکلنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Related Posts