وفاق سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کے بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ناصر حسین شاہ
وفاقی حکومت کے بجٹ نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ناصر حسین شاہ

کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات، مذہبی امور، ہاؤسنگ ٹان پلاننگ، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ کے دوران ہنگامہ آرائی اپوزیشن کی ایک روایت بنتی جارہی ہے اور سندھ اسمبلی کا اجلاس ورچویل بلایا جانا تھا لیکن اپوزیشن نے اپنی روایت کو برقرار رکھنے کے لئے ایسا نہیں ہونے دیا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت مانگے تانگے کی اور ایک غیر مستحکم حکومت ہے لیکن وہ مسلسل سندھ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاق کے چند وزرا ہمیشہ شور شرابا اور تنقید برائے تنقید کی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں 25فیصد ارکان کی حاضری رکھی گئی تھی۔ اس طرح اپوزیشن کو اپنی حسرت پوری کرنے کا موقع ملا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ اجلاس ورچویل اجلاس ہی ہو۔ وزیر اعظم کا صوبہ سندھ کا جو دورہ تھا اس میں انہوں نے با ضابطہ طور پر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کا شیدول نہیں رکھا تھا۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ سندھ میں جب بھی وہ آتے ہیں تو وزیر اعلی سندھ انہیں خود لینے جاتے ہیں لیکن اس دفعہ جو ان کا پلان بھجوایا گیا تھا اس میں کچھ بھی اس طرح کا لکھا ہوا نہیں تھا جس کی وجہ سے وزیر اعلی سندھ نہیں جا سکے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو پچھلے سال 230ارب روپے وفاق سے کم ملے تھے اسی طرح اس سال بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اس کے باوجود سندھ حکومت نے اپنے اخراجا ت کو کم کرتے ہوئے غریب لوگوں کا خیال رکھا ہے اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری صاحب کی ہدایت پر تخواہیں اور خاص طور پر پنشن میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے اور اسے عوام کا خیا ل ہے اس لئے کہ اس کی جڑیں عوام میں ہیں اور وہ ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرتی رہی ہے۔ اس لئے ہم نے ایک عوامی بجٹ پیش کیا ہے جس میں اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کا خیال رکھا گیا ہے۔

Related Posts