ممبئی :اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے سلسلے میں سلمان خان ، ایکتا کپور اور کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی 8نامور شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے بہار کی ایک عدالت کے توسط سے بھارتی فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسرکرن جوہر ، سنجے لیلا بھنسالی ، سلمان خان اور ایکتا کپور سمیت آٹھ بالی ووڈ شخصیات کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 306 ، 109 ، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔
سدھیر کمار اوجھا کا کہنا ہے کہ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کو لگ بھگ سات فلموں سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی کچھ فلمیں بھی ریلیز نہیں کی گئیں اور ایسی صورتحال پیدا کی گئی جس نے سشانت سنگھ کو یہ سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیا اس لئے یہ خودکشی دراصل قتل کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں:سشانت نے خودکشی نہیں کی، اس کا قتل کیا گیا، کنگنا رناوٹ نے حقیقت کھول کر رکھ دی