اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھانے کاحکم دیا ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قلت سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے پیٹرولیم بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات اور پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پر اوگرا کی طرف سے عائد جرمانے کی بھی ایک رپورٹ پیش کی۔
وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمپنیوں نے پیٹرول ذخیرہ کرلیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیموں نے اس سلسلے میں متعدد چھاپے مارے ہیں جس کے بعد اب ملک کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول دستیاب ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ متعدد آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ناجائز منافع خوروں نے پیٹرول ذخیرہ کرلیا، قیمتیں بڑھانے کیلئے فراہمی بند