اسلام آباد:پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے ترکی کی ڈرامہ سیریل ’دیرلیش ارطغرل‘ نشر کرنے کی پہلے مخالفت کی اور اب ’ماسٹر پیس‘ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ’دیرلیش ارطغرل‘ اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے نشر کی جارہی ہے اور شائقین کی جانب سے ڈرامے کو بہت پسند کیا جارہا ہے، وزیر اعظم کی اس فرمائش کی مخالفت سب سے پہلے شان نے ہی کی تھی۔
اس حوالے سے شان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مواد سرکاری چینل پر نشر نہیں کیا جانا چاہئے، شان کے اس بیان کے بعد سے ایک تنازع کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور سوشل میڈیا صارفین سمیت مشہور شخصیات نے بھی اداکار کے اس بیان کی مذمت کی تھی۔
حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں شان نے ’دیریلش ارطغر ل‘ کو ایک شاہکار سیریز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ’دیرلیش ارطغرل‘ دیکھ کر ابھی فارغ ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک کلاسک ماسٹر پیس ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ارطغرل غازی کے پوسٹر کی تصویر بھی شیئر کی اور ڈرامے کے پروڈیوسرز کا ایسا شاہکار تخلیق کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Just finished watching it what a good effort.. a classic masterpiece. Special thanks to the producers #mohmatbezdag #kemaltekden directors #akifozkan #metingunay #hakanarslan . The cast ♥️ and the technicians who all worked tirelessly to make this epic.thankyou #Netflix pic.twitter.com/AydxQU1N3v
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) June 14, 2020