لاہور میں کورونا وائرس کی روک تھام، شہر کے کئی علاقے کل سے 14 روز کیلئے بند

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

52لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں،یاسمین راشد
52لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں،یاسمین راشد

لاہور میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے شہر کے کئی علاقوں کو کل سے 14 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کل رات 12 بجے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں کو سیل کردیا جائے گا جن میں شاد باغ، شاہدرہ اور برنس پورہ کے علاقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نشتر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں کچھ سوسائٹیز کو بند کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مزنگ اور اولڈ سٹی کے علاقوں کو بھی بند کیا جائے گا جبکہ یہ لاک ڈاؤن 14 روز تک جاری رہے گا۔ سیل کیے گئے علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور دواؤں کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ یہ فیصلہ شہر کے متعدد علاقوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کیا گیا۔

وزیرِ صحت یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کورونا وائرس کے 388 جبکہ واپڈا ٹاؤن میں 200 سے زائد کورونا وائرس کے کیسز ہیں۔ شہر کےمتعدد علاقوں میں وائرس کے مریضوں کی تعداد بہت بڑھ رہی ہے۔ عوام کو چاہئے کہ وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیش کا خیال رکھیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صرف ماسک استعمال کرنے سے کورونا وائرس کے 50 فیصد پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ عوام وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 44  ہزار478 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729ہو گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 5 ہزار 248نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 97 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث  2 ہزار729 افراد جاں بحق

Related Posts