واٹر بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگیا، وزیرِ اعلیٰ نے منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹر بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگیا، وزیرِ اعلیٰ نے منظوری دے دی
واٹر بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوگیا، وزیرِ اعلیٰ نے منظوری دے دی

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو اینڈ ایس بی) کے ملازمین  کا مسئلہ حل کرتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی سمری منظور کر لی ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ کی طرف سے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ کی خصوصی سفارش پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سمری بھیجی گئی جس پر انہوں نے دستخط کردئیے۔

ادارۂ فراہمی و نکاسئ آب (واٹر بورڈ) ملازمین کو دیگر کارروائی مکمل ہوتے ہی پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ واٹر بورڈ میں مالی بحران کے باعث تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی رُکی ہوئی تھی۔

بورڈ کے ملازمین اور پنشنرز مالی مشکلات کا شکار تھے جبکہ آئندہ چند روز میں محکمہ مالیات سندھ سے رقم جاری ہونے کے بعد ملازمین کو ادائیگیاں شروع ہوجائیں گی۔

رُکی ہوئی تنخؤاہیں اور پنشن ملنے کی خوشخبری سے واٹر بورڈ ملازمین اور پنشنرز اور ان کے اہلِ خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

Related Posts