کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،صدر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر عارف علوی نے سینئر سٹیزن اور حقوق نسواں کے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے
صدر عارف علوی نے سینئر سٹیزن اور حقوق نسواں کے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ترکی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جاری کئے گئے نغمے سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں صدرمملکت نے نغمے کشمیر میرا نام ہے کو شیئر کرتے ہوئے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اس نغمے کو دیکھاجائے اور شیئرکیا جائے۔

اس نغمے میں کشمیریوں ہر بھارتی مظالم،کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس نغمے کو ترکی کے ترگئے ایورن نے لکھا ہے اورڈیلا مائیلس نے گایا ہے۔اس نغمے کی تیاری میں ترکی کی پارلیمنٹ کے رکن ابابوسکو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts