تھانیدار یوسف لاشاری کو ملکیتی زمین فروخت نہ کرنا شہریوں کا جرم بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانیدار یوسف لاشاری کو ملکیتی زمین فروخت نہ کرنا شہریوں کا جرم بن گیا
تھانیدار یوسف لاشاری کو ملکیتی زمین فروخت نہ کرنا شہریوں کا جرم بن گیا

اسلام آباد:ضلع لیہ پنجاب کے پولیس انسپکٹریوسف لاشاری اور اینٹی کرپشن سرکل آفیسر لیہ کے اظہر سانگھی کیخلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے اظہر سانگھی اور یوسف لاشاری کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ہمارا محافظ ادارہ ہے لیکن اس میں موجود یوسف لاشاری جیسی کالی بھیڑیں ہمارے اداروں کوبدنام کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ 2008میں ہم نے لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں تین کنال اراضی خرید ی۔ اراضی کا اصل مالک حاجی شیر علی ولد دلاور خان تھا۔

مذکورہ اراضی بروئے حکم مورخہ 15-05-2004ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو/ڈسٹرکٹ کلکٹر لیہ نے حاجی شیر علی خان کے حق میں ایڈجسٹ کی جس کا انتقال نمبر قائمی ملکیت نمبر4797مورخہ 17-06-2011کو منظور ہوا،اس طرح ریکارڈ کے مطابق حاجی شیر علی خان سے متاثرین نے مذکورہ اراضی خرید ی اور مالک قائم ہوئے تو تب سے یوسف لشاری ہمیں دباؤ دے رہا ہے کہ یہ جگہ ہمیں فروخت کردیں۔

ہم نے اسے جگہ فروخت نہیں کی تو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کرنا اس نے معمول بنا لیا ہے۔پچھلے دنوں یوسف لاشاری کے دو بھانجے جو پولیس میں کانسٹیبل ہیں،انہوں نے ہمارے پودے وغیرہ اکھاڑدیئے،جس پر ڈی پی او لیہ نے ان دونوں کو معطل کردیا۔

تین کنال اراضی کو پٹواری نے ٹی ڈی اے سے ہٹا کر صوبائی گورنمنٹ لکھا ہوا ہے جبکہ اسکے سینئرافسران قانونگو اور تحصیل دار کی رپورٹس کے مطابق وہ اراضی ٹی ڈی اے کی ہے اور آبادی دیہہ کا رقبہ ہے جس پر مکان بنے ہوئے ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کا ڈیڑھ کنال پر پچھلے 12سال سے پختہ مکان تعمیر ہے اور وہ اُس میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ ڈیڑھ کنال پر انکے دو ہزار کے قریب بلاک پڑے ہیں اور پودوں سمیت بنیادیں بھی رکھی ہوئی ہیں۔

یوسف لاشاری کی ایما ء پر اسکے کچھ دن پہلے معطل ہونے والے بھانجے نے اینٹی کرپشن میں درخواست دی کہ یہ سرکاری جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اینٹی کرپشن کا آفیسر اظہر سانگھی جو ٹریفک پولیس کا ملازم ہے،جس کے یوسف لشاری کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اس نے ہمیں بغیر نوٹس دیے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ اور میونسپل کمیٹی کو 6جون کو لیٹر جاری کیا کہ آپ اپنا عملہ تیار رکھیں ہم 15جون کو انکے مکان وغیرہ گرانے آئیں گے۔

ہمارا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،عدلیہ کے احکامات کے بغیر یوسف لاشاری کی ایماء پر اظہر سانگھی ہمارے مکان پختہ گرانے کیلئے تلا ہو اہے۔ آیت اللہ نیازی، خان محمد خان، نور الٰہی، خالد خان خٹک، عبدالقادر، پیرزادہ خان و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم سے اس واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

Related Posts