وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی
وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی

لاہور: نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2020۔21 پیش کیے جانے کے پنجاب میں کئی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جارہے ہیں، اس حوالے سے رپورٹ بھی وزریراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پنجاب کے اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں نئے چہرے بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی کو اہم وزارت دیے جانے کا امکان ہے،محکمہ ا سپشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد کے پاس جبکہ پرائمری ہیلتھ کا دوسرا وزیر لایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بورڈ آف ریونیو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے میں نان ٹیکس وصولیوں کے وسیع امکانات ہیں لیکن اسکا کوئی میکنزم نہیں بن سکا۔

Related Posts