پاکستانی سلور اسکرین کی خاتونِ اوّل صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی سلور اسکرین کی خاتونِ اوّل صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کر گئیں
پاکستانی سلور اسکرین کی خاتونِ اوّل صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کر گئیں

 پاکستانی سلور اسکرین کی خاتونِ اوّل صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کر گئی ہیں جبکہ انہوں نے 50 اور 60ء کی دہائی میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں کام کرکے اسکرین پر راج کیا۔

تفصیلات کے مطابق 80 اور 90ء کی دہائی تک صبیحہ خانم نے اسکرین پر کام جاری رکھا۔ ان کی ہٹ فلموں میں سن 1957ء کی سات لاکھ، 1965ء کی کنیز، 1970ء کی انجمن اور 1971ء کی تہذیب شامل ہیں، جبکہ حکومتِ پاکستان نے انہیں خدمات کے اعتراف میں تمغۂ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق صبیحہ خانم گردوں ، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے بعد دورانِ علاج انتقال کر گئیں جبکہ صبیحہ خانم کی نواسی سحرش خان کے مطابق ان کا انتقال گزشتہ روز صبح کے وقت ہوا۔ان کی عمر 84 برس تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مہدی حسن کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

Related Posts