دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 78 لاکھ 61 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 32 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 78 لاکھ 61 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 32 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 78 لاکھ 61 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 32 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں78لاکھ 61ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 32ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر78 لاکھ 61ہزار 333افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 10 فیصد (4لاکھ32ہزار204) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ54 ہزار 82 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد33 لاکھ93ہزار 58ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے40لاکھ 36ہزار71افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد اٹلی، پیرو اور جرمنی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین میں 11 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ایسے خدشات بڑھ گئے کہ بیجنگ میں اس وبائی مرض کی ایک نئی لہر آسکتی ہے۔

اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ روز پرائمری اسکولوں میں بچوں کی واپسی روک دی گئی جبکہ  کھیلوں کی تمام تقاریب  اور زیادہ لوگوں کے گروہوں کی صورت میں ریستوران میں جانے پر بھی عارضی پابندی لگا دی گئی۔

مزید پڑھیں: چین میں کورونا وائرس  کی نئی لہر کا خدشہ

Related Posts