ضلع شرقی کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی استرکاری کا کام تواتر کے ساتھ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع شرقی کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی استرکاری کا کام تواتر کے ساتھ جاری
ضلع شرقی کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی استرکاری کا کام تواتر کے ساتھ جاری

کراچی:چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی ہدایت پر مختلف یوسیز میں سڑکوں کی استرکاری کے کام تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں یوسی تین اعظم ٹاؤن اور یوسی 6 منظور کالونی و ملحقہ علاقوں میں سڑکوں کی استرکاری کے کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار یوسیز میں سڑکوں کی استرکاری کے کاموں پر علاقہ مکین مسرور دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو رہا ہے،ضلع شرقی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں،سڑکوں کی استرکاری کے ساتھ متوقع برسات کے پیش نظر نالوں کی صفاء کا کام بھی تیزی سے سر انجام دیا جا رہا ہے۔

عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور اس ہی کو مشعل راہ بنا کر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں.

Related Posts