جاوید میانداد کی 63ویں سالگرہ، آئی سی سی نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جاوید میانداد کی 63ویں سالگرہ، آئی سی سی نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے
جاوید میانداد کی 63ویں سالگرہ، آئی سی سی نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے زندگی کی 63 بہاریں دیکھ لیں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تعریفوں کے پل باندھنے کے  ساتھ ساتھ انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی کرکٹ کونسل نے کہا کہ جاوید میانداد سن 1992ء میں ورلڈ کپ جیت کر لے جانے والے کھلاڑی رہے جبکہ وہ ایسے صرف 2 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے 6 ورلڈ کپ کھیلے ہیں۔

عالمی کرکٹ کونسل نے کہا کہ جاوید میانداد وہ سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے سب سے زیادہ مسلسل ففٹی اسکور کرنے کا اعزاز آج تک اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

کرکٹ کونسل کے مطابق جاوید میانداد کو سن 2009ء میں آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے ہال آف فیم یعنی مشہور ومعروف شخصیات کے اعزازیہ کمرے میں جگہ دی گئی جو کرکٹ کیلئے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ آئی سی سی نے اپنے پیغام کے آخر میں جاوید میانداد کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 

Related Posts