آرمی چیف کا شہباز شریف اور شیخ رشید کو ٹیلیفون، جلد صحت یابی کیلئے دعا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا شہباز شریف اور شیخ رشید کو ٹیلیفون، جلد صحت یابی کیلئے دعا
آرمی چیف کا شہباز شریف اور شیخ رشید کو ٹیلیفون، جلد صحت یابی کیلئے دعا

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے ان کی صحت دریافت کی اورجلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کورونا وائرس کاٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیاتھا اورکہا تھا کہ میں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی قرنطینہ میں موجودگی کے دوران آرمی چیف نے شیخ رشید کو فون کیا،ان کی خیریت دریافت کرنے کے بعد جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

آرمی چیف نے شیخ رشید کو ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، اگر ہماری ضرورت ہوئی تو بھر پور تعاون کرینگے۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ٹیلیفون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو بھی ٹیلیفون کیا اور ان کی بھی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Related Posts