کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حادثاتی اراکین اسمبلی احساس کمتری کا شکار ہیں۔سندھ میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ سب کے سب پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ ا سپتال، یونیورسٹی، کالجز، اسکول اور دیگر ترقیاتی کام پیپلزپارٹی نے اپنے 12 سالہ دور میں مکمل کیے۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنماؤں کو وزیراعلیٰ سندھ پر الزام تراشی کرتے ہوئے حیا آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ سندھ حکومت کی وجہ سے نہیں وفاق کی وجہ سے التواء کا شکار ہے۔ وفاق نے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔
سندھ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں پر اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے دیگر اراکین اسمبلی کی زبانوں کو لکوا ہو جاتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر اپنی احساس شرمندگی اور وفاق کی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ جب سے کرونا پھیلا ہے قائد حزب اختلاف اور ان کی جماعت کا سندھ میں کیا کردار رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے مسئلے پر سوائے تفرقہ ڈالنے اور حکومتی اقدام پر رکاوٹیں ڈالنے کے کچھ نہیں کیا۔
احساس پروگرام کے تحت ایس او پیز پر عملدرآمد کے بغیر رقم کی تقسیم دراصل کورونا کو مزید پھیلانے کی سازش تھی۔ سندھ کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کا حساب سندھ کی عوام ان سے آئندہ الیکشن میں لے گے۔