اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد ہی گاڑیاں بجلی پر چلنا شروع ہوجائیں گی کیونکہ الیکٹرک وہیکل پالیسی منظور ہو گئی ہے۔
شہرِ اقتدار میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےکہا پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں جلد شامل ہوجائے گا جہاں ذرائع آمدورفت پٹرول، ڈیزل یا سی این جی کی بجائے بجلی کے ذریعے چلیں گے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق ہر قسم کی گاڑیاں مثلاً موٹر سائیکل، ٹرک اور رکشوں کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع آمدورفت بھی پٹرول یا گیس کی بجائے بجلی کا استعمال کرسکیں گے جس سے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پایا جاسکے گا۔مہنگائی میں کمی ہوگی۔
وزیرِ مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت گاڑیاں اور موٹر سائیکل بیٹریوں پر چلیں گے جبکہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے کیلئے پاکستان میں برقی گاڑیوں کے مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کیے جائیں گے جبکہ جو لوگ یہ یونٹ لگائیں گے، ان پر صرف 1 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔
فواد چوہدری کے مطابق وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی بیٹریز کے استعمال پر پالیسی بنا رہی ہے جبکہ الیکٹرک وہیکل منصوبے میں وزارتِ صنعت و ماحولیات بھی شامل ہے۔