سعودی عرب میں محصور پاکستانیوں کی دہائیاں، حکومت سے وطن واپس لانے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Stranded overseas Pakistanis appeal govt to evacuate them from KSA

اسلام آباد :کورونا وائرس کے دوران اچانک ڈاؤن کے دوران سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی جانب سے حکومت سے وطن واپسی کیلئے اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں پھنسے پاکستانی رو رو کر حکومت سے اپیل کر رہے ہیں ، متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سب کچھ ختم ہو چکا ہے ،ویڈیو بیان میں پاکستانیوں نے اپنے تمام حالات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں بہت ہی مشکل میں ہیں ۔

یہاں کے مقامی لوگ بھی ہماری کوئی مدد نہیں کر رہے ہیں ،ہمارے پاس کھانے پینے کو بھی پیسے نہیں ہیں اور ٹکٹ کیلئے بھی ہمارے پاس کوئی رقم موجود نہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے جو ٹکٹ لے کر آئے تھے وہ 11سو 20ریال کی تھی اب 22 سو 50ریال کی ہوچکی ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم بے روزگار بیٹھے ہوئے ہیں ،کئی ماہ سے گھر میں والدین بیوی بچوں کو خرچہ تک نہیں بھیج سکے ،سعودیہ میں پاکستانی سفارت خانہ بھی ہماری کوئی مدد نہیں کر رہا ،ہم سفارت خانے کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پہلا اجلاس

متاثرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہی ہماری امید کی آخری کرن ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح واپس لایا جائے۔

Related Posts