احتساب عدالت نے نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احتساب عدالت نے نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
احتساب عدالت نے نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری توشہ خانہ کیس میں جاری کیے گئے جبکہ احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی کیس سماعت کیلئے ایک بار پھر طلب کرلیا۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے عدالت سے نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی۔

قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف ملک سے باہر رہ رہے ہیں ، اس لیے برطانوی نیوز چینلز، سوشل میڈیا اور اخبارات پر ان کے خلاف فیصلہ شائع ہونا چاہئے۔

کورونا وائرس کے پیشِ نظر سابق صدر آصف زرداری نے عدالت میں حاضری سے استثناء کی درخواست دی تھی  جو منظور کر لی گئی، تاہم عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو حاضر ہونا چاہئے۔

ریمارکس کے دوران عدالت نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو بھی کم از کم ایک بار عدالت میں ضرور آنا چاہئے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔ 

Related Posts