کراچی: رکنِ سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سابق ضلعی صدر بلال غفار کی والدہ کا آج انتقال ہوگیا جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کی سینئر رہنما سدرہ عمران نے کہا کہ یہ بات بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے بھائی اور ساتھی رکنِ سندھ اسمبلی بلال غفار کی والدہ کا آج صبح کے وقت انتقال ہوگیا۔
رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْه رَاجِعون*
Grieved to share that our friend our brother MPA @BilalAGhaffar's mother died this morning.
May Allah give her highest place in jannat and strength to the family.
— •Sidra Imran• (@imran_sidra) June 11, 2020