تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کورونا کا شکار، ٹیسٹ پازیٹو آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت صرف سیاست اور کرپشن کرنے میں مصروف ہے،خرم شیر زمان
سندھ حکومت صرف سیاست اور کرپشن کرنے میں مصروف ہے،خرم شیر زمان

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے خود کو پچھلے پانچ دن سے قرنطینہ کیا ہوا تھا اور آج ٹیسٹ کروایا تو میرا رزلٹ مثبت آیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ 19 ہزار 536 تک پہنچ چکی ہے جبکہ یہ موذی وباء تیزی سے پاکستانیوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جبکہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اراکین بھی اس وباء سے متاثر ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 19 ہزار 536افراد متاثر، 2 ہزار356 جاں بحق

پی ٹی آئی کے رہنماء خرم شیر زمان نے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ، وفاقی وزیر علی حیدر زیدی، زرتاج گل وزیر، حلیم عادل شیخ ودیگر سیاسی رہنماؤں نے خرم شیر زمان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts