زراعت، صحت و تعلیم میں بہتری حکومت کی ترجیحات ہیں، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal cabinet approves PM's package for Rabi crops

اسلام آباد:قومی اقتصادی کونسل نے شرح نمو کے آئندہ مالی سال کے اہداف کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 جون تک 827 ارب روپے کی لاگت سے 149 منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں شرح نمو کے آئندہ مالی سال کے اہداف کی منظوری دی گئی، کابینہ کی منظوری کے بغیر 10 ارب روپے تک کے منصوبے منظور کئے جاسکیں گے۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو اجازت مل گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 30 جون تک 827 ارب روپے کی لاگت سے 149 منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے۔ ڈیپارٹمننٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کو بھی 2 ارب روپے تک منصوبے منظورکرنے کی اجازت دے دی گئی۔

قومی اقتصادی کونسل کو بتایا گیاکہ کورونا وائرس کے باعث معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، پی ایس ڈی پی منصوبوں میں بلوچستان، خیبرپختونخوا، ضم شدہ علاقوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ترجیح دی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ زراعت، صحت و تعلیم میں بہتری حکومت کی ترجیحات ہیں۔ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی کیساتھ بروقت تکمیل کے لیے عوامی شمولیت ضروری ہے، اقتصادی کونسل نے ترقیاتی اہداف پر بین الصوبائی رابطہ کے لئے سب کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دیدی۔

Related Posts