وزیر اعظم کے نوٹس کے باوجود ملک بھر میں پیٹرول کی قلت برقرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petrol supply to people stopped in Karachi

لاہور:وزیر اعظم کے نوٹس کے باوجود ملک بھر میں پیٹرول کی قلت برقرار ہے، شہری پیٹرول کے حصول کے لئے در در مارے پھر رہے ہیں، نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پمپس سے ایندھن غائب ہو گیا۔ سرکاری انتظام میں چلنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے پمپس پر پیٹرول مل رہا ہے مگر وہاں لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

کراچی میں نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پمپس پر پیٹرول غائب ہے،شہریوں سے اس حوالے سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہو تو غائب نہیں ہوتا، سستا ہو تو پیٹرول غائب کردیا جاتا ہے، عوام کو خوار کیا جاتا ہے۔

شہر قائد میں کچھ پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب تو ہے مگر وہاں عوام کا بہت رش ہے، جبکہ شہریوں کو مہنگا ہائی آکٹین ڈلوانے پر مجبور کیا جارہا ہے، پشاور میں بھی لوگ پیٹرول کے حصول کے لئے در در بھٹک رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال کا وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا مگر صورتحال وہی کی وہی ہے۔

شہریوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے جن پٹرول پمپس مالکان اور کمپنیوں نے مصنوعی قلت پیدا کی ہے ان کے لائسنس منسوخ کئے جائیں۔ دریں اثناء پشاور ہائیکورٹ میں پٹرول اور آٹا بحران کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی وزیرپٹرولیم، ڈی جی نیب خیبرپختونخوا اور وفاقی سیکرٹری پٹرولیم کو کل طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ہر چیز پر نوٹس لیتا ہے لیکن آٹا پٹرول بحران پر خاموش ہے۔جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ پٹرول کا بحران ہے لوگوں کو پٹرول نہیں مل رہا کسی کو کوئی پرواہ ہی نہیں، افسوس ہوتا ہے ایسے وزراء پر جو صرف میٹنگز کے لئے جاتے ہیں اور مراعات لیتے ہیں۔

نمائندہ اوگرا نے کہا کہ ہم نے کمیٹی بنائی ہے جو پمپس پٹرول نہیں دے رہے ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ جب کسی معاملے کو دباتے ہیں تو حکومت اس کے لئے کمیٹی بنا دیتی ہے، کمیٹی کو چھوڑیں، اس کی بات مت کریں، نیب صرف اپنی مرضی کے کیسز میں دلچسپی لیتا ہے، چیئرمین نیب بھی ہر چیز پر نوٹس لیتے ہیں لیکن پٹرول اور آٹا بحران پر خاموش ہیں، عوام کے مفاد کے لئے بھی کوئی کام کرنا چاہیے، لیکن اس معاملے پر نیب سورہا ہے۔

Related Posts