اسلام آباد:وفاقی پولیس نے میلوڈی مارکیٹ میں میلوڈی موبائلز شاپ پر چھاپہ مار کرپرچی، جوئے کی محفل سے راج محمد عرف پپو سمیت تین جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قماربازی کے آلات برآمد کر لیے اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ آبپارہ سے ملحقہ میلوڈی مارکیٹ میں عرصہ دراز سے میلوڈی موبائلز شاپ پر پرچی جوئے کا دھندہ سرعام چل رہا تھا،ایس ایچ او تھانہ آبپارہ شوکت عباسی نے اطلاع ملتے ہی ٹیم تشکیل دی اور پرچی جوئے کی محفل پر چھاپہ مارا، اس دوران راج محمد عرف پپو سمیت تین جواریوں عثمان غنی اور عبدالرحمن کو جوئے کی پرچیاں بک کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ پرچیاں،شیڈول اور لیپ ٹاپ ایچ پی بھی برآمد کر لیے ہیں جن میں پرچی جوئے کے نمبرز کا ریکارڈ جمع کرکے قراہ اندازی کے لیے بھیجے جاتے تھے،اس کے بعد مخصوص تاریخ پر چاند رات قرار دے کر قراہ اندازی کی جاتی تھی، بعد ازاں فضل سب انسپکٹر نے قمار بازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔