رباب ہاشم کی لاک ڈاؤن کے دوران فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رباب ہاشم کی لاک ڈاؤن کے دوران فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی
رباب ہاشم کی لاک ڈاؤن کے دوران فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی

کراچی: اداکارہ رباب ہاشم نے لاک ڈاؤن کے دوران فٹ رہنے کیلئے نئی دلچسپی اختیار کرلی ہے۔ اداکارہ نے صحت مند اور فٹ رہنے کیلئے سائیکلنگ کا انتخاب کیا ہے اور وہ خود اب پہلے سے زیادہ فٹ محسوس کررہی ہیں۔

اداکارہ رباب ہاشم نے بتایا کہ سائیکلنگ ان کیلئے ایک حیرت انگیز اور پرلطف تجربہ ہے۔ میرے بھائی تقریباً دو ماہ سے مجھے اپنے ساتھ سائیکلنگ پر جانے کیلئے زور دے رہے تھے۔

رباب ہاشم نے بھائی کے کہنے پر آخرکار سائیکلنگ کا آغاز کر دیا اور اس کو بہت انجوائے کر رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کو سائیکلنگ دیر سے شروع کرنے پر افسوس ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ خود کو فعال رکھنے کیلئے بہت زبردست ہے، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بہت سی اداکاراؤں نے فٹ رہنے کیلئے گھروں پر ہی ورزش کا اہتمام کرلیا ہے اور اپنے چاہنے والوں کو بھی اس کا مشورہ دے رہی ہیں۔

Related Posts