ملازمت کا کوٹہ سندھ کے عوام کوملنا چاہئے، کسی کو حق چھیننے نہیں دینگے، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab has criticized MQM

کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ سندھ میں ملازمت کا کوٹہ صوبے کے عوام کوملنا چاہئے،کسی کو بھی سندھ کا حق چھیننے نہیں دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی 30 دن میں تحقیقات مکمل کرے گی اور صوبے میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریگی جس کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک اپیلٹ فورم بھی تشکیل دیا جائے گا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائیگی۔

اس سے قبل آج ہی مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا وائرس سے لگ بھگ 750 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ خود کو الگ تھلگ کرنے والے افراد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ نے جعلی ڈومیسائل کے خلاف کمیٹی بنا دی، ایکشن لیا جائے گا۔ناصر حسین شاہ

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ صوبے سے اب تک قریب 19ہزار800 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ  وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماسک کے استعمال کو لازمی بنائیں ، اپنے گھروں سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں ۔

Related Posts