آرمی چیف کا آئی ایس آئی چیف کے ہمراہ افغانستان کا دورہ، افغان صدر سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا آئی ایس آئی چیف کے ہمراہ افغانستان کا دورہ، افغان صدر سے ملاقات
آرمی چیف کا آئی ایس آئی چیف کے ہمراہ افغانستان کا دورہ، افغان صدر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے جبکہ دورے میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے افغانستا ن کے لیے نمائندۂ خصوصی محمد صادق بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں افغان مفاہمتی امن عمل، سرحدی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کا پس منظر افغان مفاہمتی عمل ہے جو اگلے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کی سرحد پر آہنی باڑ اور بارڈر کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے اس ملاقات سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے بھی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات کی تھی۔ 

زلمے خلیل زاد سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے بعد پاکستان نے افغانستان کےلیے محمد صادق کو نمائندہ خصوصی تعینات کیا۔

Related Posts