راولپنڈی میں کھلے مین ہولز کے باعث معصوم بچہ پانی میں بہہ کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد محلے میں کھلے مین ہولز کے باعث نعمان نامی معصوم بچہ پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا ہے جس کی موت کی وجہ علاقے میں پانی کے گندے نالوں کا کھلے عام بہنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں قاسم آباد میں ایک بچہ نالے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا جبکہ کھلے مین ہولز اور پانی کے گندے نالے کھلے عام بہہ رہے ہیں۔

اہلیانِ علاقہ، نعمان کے والد، چچا اور ریسکیو 1122 نے اپنے طور پر موقعے پر پہنچ کر بچے کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر اس سے پہلے ہی وہ جان دے چکا تھا۔ اہلیانِ علاقہ کے مطابق اراکینِ اسمبلی عامر محمود کیانی اور عمر تنویر بٹ کو کئی بار درخواستیں دی گئیں لیکن کھلے مین ہولز اور گندے نالوں کا کوئی حل نہ نکالا جاسکا۔

دوسری جانب کھلے مین ہولز اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکار اور افسران بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکار اور افسران ریڑھی بانوں سے لے کر ریسٹورینٹس تک لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ وصول کر رہے ہیں جو سرکاری اہلکار مل بانٹ کر کھاتے ہیں۔

Related Posts