جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں71لاکھ 93ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 8ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر71 لاکھ 93 ہزار 988 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 10 فیصد (4لاکھ8ہزار628) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 797فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد32 لاکھ49ہزار 869ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے35لاکھ35ہزار491افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
بھارت کے بعد اٹلی، پیرو اور جرمنی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 85 ہزار 975تک پہنچ گئی جو چین سے بھی زیادہ ہے جبکہ گزشتہ روز تک چین میں 84 ہزار 774 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
مریضوں کی تعداد بڑھنے کی اصل وجہ دارالحکومت ممبئی ہے، جہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 48 ہزار 774 ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی بھارت کا معاشی گڑھ اور دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد شہر ہے۔
مزید پڑھیں: مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعدادچین سے بڑھ گئی