مودی مسلمان مخالف جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے‘سردار عتیق احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی مسلمان مخالف جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کرہا ہے‘سردار عتیق احمد
مودی مسلمان مخالف جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کرہا ہے‘سردار عتیق احمد

مظفرآباد:آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے  پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ مودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسرائیل کی طرز پر آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے کے لئے کوشش کررہا ہے جسے کشمیریوں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جو ہندوبے بس ہیں وہی ہندوستانی ہیں، ہندوستان میں مودی حکومت کے اقدامات کے خلاف عوامی ردعمل کو براہ راست کچلنے کے بجائے مودی اب نسلی اور مذہبی کارڈ کھیلتے ہوئے ہندوستان میں مسلمان مخالف جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کرہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن نافذ کر کے کشمیرکو ایک بار پھر بند کر دیا  گیا ہے،ہندوستان لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر قتل کرکے انہیں دہشت گرد، عسکریت پسند اور علیحدگی پسند کا نام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کورونا کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، اگر عالمی برادری نے ہندوستانی مظالم اور نہتے کشمیریوں پر جبر و ظلم کا نوٹس نہ لیا تو جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں پڑجائے گا۔

Related Posts