راولپنڈی پولیس کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tight security measures adopted in Rawalpindi for Eid prayers

راولپنڈی:کورونا وبا کے دوران فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والی راولپنڈی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے مالیت کا راشن غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کیا۔

اس مقصد کے لئے پولیس انسپکٹر سے کانسٹیبل تک تمام افسران و اہلکاروں سے نقد رقوم کی وصولی کے علاوہ تنخواہوں اور رینک کے تناسب سے تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ مارچ میں لاک ڈاؤن کے آغاز پر سی پی او کی ہدایات پر مختلف رینک اور تنخواہوں کے تناسب سے تمام افسران و ملازمین سے2ہزار روپے سے500روپے تک نقد رقوم وصول کی گئی۔

پولیس افسران و ملازمین کو اپریل میں ملنے والی تنخواہ سے فی انسپکٹر3ہزار روپے،فی سب انسپکٹر 2ہزار روپے اور اسی طرح نیچے کے ملازمین سے1ہزار روپے فی کس تنخواہوں سے کٹوتی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہمیں بتایا گیا تھا کہ سی پی او راولپنڈی کی ہدایات پرلاک ڈاؤن کی وجہ سے روزگار متاثر ہونے سے ضرورت مند افراد کی امداد کے لئے رقوم جمع کی جا رہی ہیں جس میں پوری ضلعی فورس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس طرح اکٹھی ہونے والی رقوم سے مسیحیوں،خواجہ سراؤں، رکشہ ڈرائیوروں اور غریب عوام میں راشن تقسیم کیا گیا،تاہم بعض ذرائع کے مطابق پہلے ایک آرڈر کے تحت پولیس سے نقد رقوم وصول کی گئیں اور پھران کی رضامندی کے بغیر تنخواہوں سے کٹوتی بھی کی گئی۔

Related Posts