رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش، کھلاڑیوں کا نیک خواہش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش، کھلاڑیوں کا نیک خواہش کا اظہار
رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش، کھلاڑیوں کا نیک خواہش کا اظہار

اسلام آباد:پاکستانی کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس موقع پر رومان رئیس نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور اہل خانہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر رومان رئیس نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس کا نام انہوں نے روحا رئیس خان رکھا ہے۔ روحا کے کان میں دادا نے اذان دی۔دادا نے بھی اپنی پوتی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

رومان رئیس نے بیٹی کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اللہ تعالیٰ کی رحمت قرار دیا اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ رومان رئیس کو سرفراز احمد، حسن علی، شرجیل خان، بابر اعظم، محمد عامر، سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز اور مداحوں نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Posts