ملک میں جولائی، اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہونگے: وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں جولائی، اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہونگے: وزیراعظم
ملک میں جولائی، اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہونگے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر ضرورعمل کریں، اگر احتیاط نہ کی توبہت مشکل وقت آنیوالاہے، ملک بھرمیں جولائی، اگست میں کورونا کیسز اپنے عروج پر ہونگے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے قوم کو آگاہ کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور کہہ رہے ہیں کہ یہ نزلہ ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ ماسک ضرور پہنیں،ماسک کی وجہ سے 50 فیصد بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کورونا وائرس کنٹرول میں رہے تاکہ اسپتالوں پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔ ساری دنیا نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہے، لاک ڈاؤن کے اثرات معیشت پرپڑتے ہیں، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دارطبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا، لوگوں کے گھروں میں بھوک ہے، ہمیں اس بات کا احساس ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے، صرف احتیاط سے مشکل وقت سے بچا جا سکتا ہے۔ ملک میں جولائی، اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہونگے،اس لئے بار بار کہہ رہا ہوں کہ احتیاط ضرور کریں۔

کوئی ملک زیادہ دنوں تک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا، کیونکہ معیشت بھی چلانی ہوتی ہے، امریکا نے بھی لاک ڈاؤن کھول دیا ہے، جہاں پر ایک لاکھ سے زائد لوگ مر چکے ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں کہ ایک ہزار سے زائد بیڈز (جن میں آکسیجن ہوتے ہیں) سارے پاکستان میں پہنچا دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم کو احتیاط کرنی چاہیے، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ملکی حالات بھی یورپ، برازیل اور دیگر ممالک کی طرح ہو سکتے ہیں، امریکا میں ایک روز کے دوران دو ہزار سے زائد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں تین ماہ کے دوران دو ہزار جاں بحق ہوئے ہیں۔

Related Posts