مریم اورنگزیب کا ملک میں کورونا کے علاج کیلئے ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم اورنگزیب کا ملک میں کورونا کے علاج کیلئے ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ
مریم اورنگزیب کا ملک میں کورونا کے علاج کیلئے ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے اور کورونا کے علاج کے لئے ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعدادروز بروز بڑھ رہی ہے، جو تشویشناک ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وائرس کے علاج کی ادویات دکانوں سے غائب ہو رہی ہیں، وزیر صحت عمران صاحب کورونا کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لئے ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر صحت عمران صاحب ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی حکومتی ڈیسک یا کاؤنٹر قائم کرائیں تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت عمران صاحب کورونا علاج کی ادویات بغیرمنافع عوام تک پہنچائیں۔ کہیں وینٹی لیٹرز نہیں، کہیں پی پی ایز نہیں، کہیں آکسی میٹرز غائب ہیں،اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نا اہل حکومت کے باعث کورونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جبکہ اسپتالوں نے اب مریضوں کو لینے سے انکار کرنا شروع کردیا ہے۔

Related Posts