شنگھائی: چین نے بھارت کے ساتھ منسلک تمام سرحد پر میزائل نصب کر دیے ہیں۔ ان میزائلوں کا نامPCL.191MRLS ہے جبکہ ان کی رینج 350 کلو میٹر تک بتائی جا رہی ہے۔
یہ میزائل بھارت کے ساتھ لداخ سے لے کر سلیگوری تک تمام سرحد پر نصب کیے جا چکے ہیں۔ بھارت کے تقریباً تمام شہر ان میزائلوں کی رینج میں آ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ وسطی چین سے 3500 مزید آرمی لداخ پہنچ چکی ہے،جبکہ چینی ایئر فورس کے فائیٹر جیٹس، اور پیپلز لبریشن آرمی کی ہیوی آرٹلری و دیگر جنگی ساز و سامان پہلے ہی لداخ ریجن میں پہنچا دیا گیا ہے۔
چینی فوج کی جانب سے چین کے شمالی علاقوں میں PLA کی ایئر فورس بریگیڈ کی مشقوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے، اس وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی فوج میں چھٹیوں کی درخواستیں موصول ہونا شروع ہو چکی ہیں۔