کراچی:چین اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہوگیا۔ایل او سی لداخ پرکشیدگی بدستور برقرار۔ چین بھارت جنرلز سطح کی مذاکرات بعض شرائط پر ڈیڈ لاک ہوگیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کشیدگی سے متعلق ہندوستان اور چین کے مابین بات چیت کا آغاز آج صبح ہوا،جس میں چار ایجنڈے ٹیبل پر موجود تھے۔
ایل اے سی لداخ پر سرحدی جھڑپوں کے متعلق دونوں ملکوں کے سینئر فوجی کمانڈروں کے مابین مولدو چوشول میں بات چیت کا آغاز آج صبح ہوا۔ ملٹری جنرل کمانڈر کی سطح کا اجلاس چین اور بھارت کے مابین میمالڈو میں چشول کے قریب لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ختم ہو گیا ہے۔
خفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوطرفہ ملاقات سے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں۔ شرکاء کے چہروں سے کہانی واضح ہے کہ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔
چین نے انڈیا کے سامنے جو چار شرائط رکھی تھیں ان میں سے ایک شرط یہ تھی کہ جو آرٹیکل 370 ختم کیا گیا ہے اُسے واپس بحال کرے۔ جس پر دونوں طرف کی افواج کی بات چیت ناکام ہوئی۔
اگر ہائی لیول کے یہ مذاکرات واقعی ناکام ہو گئے تو پھر بھارت چین کے مابین یہ کشیدگی انتہائی خوفناک جنگ کا روپ دھار سکتی ہے۔چین یقیناً لداخ سے واپسی کا ارادہ نہیں رکھتا جو کہ بھارت کے لیے دنیا بھر میں انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔