اسلام آباد: سیکورٹی اداروں کی اہم کامیابی،غیر قانونی اسلحہ ڈیلر دھرلیا گیا، بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد، تفصیلات کے مطابق پشاو علاقہ غیر درا آدم خیل سے ملک کے تمام حصوں میں اسمگل ہونے والے اسلحے کے سمگلرز کے خلاف بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے والے اداروں کو اس منظم گروہ کی کافی عرصے سے تلاش تھی،جس کے لیے وہ دن رات کوشاں تھے،آخر کار انہیں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔
مسلم آباد چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلاشنکوف 17 عدد پسٹل اور 6500 سے زائد گولیاں اور کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزم حیات خان سکنہ لکی مروت کوقانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا ہے، ملزم پورے ملک میں بغیر لائسنس غیر قانونی اسلحہ فراہم کرتا تھا اور مطلوبہ جگہ پر اسلحہ پہنچاتا تھا۔
اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے بارے میں اہم سنسنی خیز انکشافات بھی متوقع ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کے خلاف تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید اہم نوعیت کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس گروپ کا تعلق بین الاقوامی گروہ سے بھی ہوسکتا ہے،جو ملک میں بد امنی اور دہشت پھیلانے میں پیش پیش رہا ہے۔