فیس بک کا عوام الناس کو سرکاری خبروں سے ہوشیار کرنے کیلئے اہم اقدام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک کا عوام الناس کو سرکاری خبروں سے ہوشیار کرنے کیلئے اہم اقدام
فیس بک کا عوام الناس کو سرکاری خبروں سے ہوشیار کرنے کیلئے اہم اقدام

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے عوام الناس کو سرکاری خبروں سے ہوشیار کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادئ اظہارِ رائے پر قدغن دنیا کے تقریباً ہر ملک میں کسی نہ کسی حد تک نافذ ہے جبکہ مقبوضہ علاقے مثلاً مقبوضہ کشمیر، فلسطین اور شام سمیت دیگر علاقے آزادئ اظہار کی شدید پابندیوں کا شکار ہیں۔دوسری جانب سچ کو عوام الناس سے پردے میں رکھنے کے لیے سرکاری ذرائع سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آتے ہیں۔

اسی منفی رجحان کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے فیصلہ کیا کہ سرکاری بیانات، پریس ریلیزز اور دیگر پوسٹس کو مخصوص ہدایت نامے کے ساتھ شائع کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام کو یہ معلوم ہوسکے کہ کون سا بیان کس ذریعے سے ان تک پہنچ رہا ہے۔

عوام کو حقیقت سےدور رکھنے اور سرکاری کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کیلئے حکومتی اہلکار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام سمیت سماجی رابطے کی ہر ویب سائٹ پر متحرک نظر آتے ہیں جس کے ذریعے عوام کو اپنی من پسند خبریں پیش کی جاتی ہیں اور حکومت کے ہر اچھے برے اقدام پر صرف داد حاصل کی جاتی ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں فیس بک نے اعلان کیا کہ جو لوگ ہماری ویب سائٹ پر خبریں دیکھتے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ خبریں سرکاری ذرائع سے آئی ہیں یا نجی ذرائع سے جبکہ اس ضمن میں پیج انفو (معلوماتی صفحہ) ایک لیبل یا نوٹ کے اضافے سے صارفین کو متعلقہ خبر پر معلومات مہیا کرے گا۔

فیس بک کے مطابق اشتہارات اور پوسٹس کا جائزہ لینے کیلئے پیج انفو کا سیکشن عوام الناس کی مدد کرے گا جس کے بعد دیگر ویب سائٹس پر تحقیق کرکے حقائق تک پہنچنا آسان ہوجائے گا۔ 

Related Posts