کورونا وائرس سانس یا خوراک کے ذریعے میرے جسم میں داخل ہوا۔ابرار الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سانس یا خوراک کے ذریعے میرے جسم میں داخل ہوا۔ابرار الحق
کورونا وائرس سانس یا خوراک کے ذریعے میرے جسم میں داخل ہوا۔ابرار الحق

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما  اور مشہور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میرے جسم میں شاید سانس یا خوراک کے ذریعے داخل ہوا جبکہ میں وائرس کی روک تھام کیلئے تمام تدابیر پر  عمل کر رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سہارا ویلفیئر ٹرسٹ کے روحِ رواں و معروف گلوکار ابرار الحق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کریں، کیونکہ ایک ڈاکٹر ہی واضح طور پر بتا سکتا ہے کہ کون سا گھریلو ٹوٹکا آپ کیلئے فائدہ مند یا مضر ثابت ہوگا۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آیا کہ میں کورونا وائرس کا شکار کیسے ہوا؟ کیونکہ احتیاطی تدابیر کے باوجود شاید وائرس سانس یا خوراک کے ذریعے جسم میں داخل ہوا ہو، اس لیے عوام کو بھی وائرس کے خلاف احتیاط  اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔

ابرار الحق نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عملدرآمد کو لازمی قرار دے رہی ہے، تاہم عوام الناس کے بارے میں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ وائرس کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ 

Related Posts