قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کا لاک ڈاؤن میں نرمی کی حکومتی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کا لاک ڈاؤن میں نرمی کی حکومتی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ
قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کا لاک ڈاؤن میں نرمی کی حکومتی پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ

لاہور: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف وصدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کی حکومتی پالیسی پر سنجیدہ نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کے پیشِ نظر صدر پی ایم ایل (این) شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو چاہئے کہ کورونا وائرس پر اپنی ناقص پالیسی پر نظرِ ثانی کریں کیونکہ ان کی یہ غلط فہمی کہ وائرس ہمیں زیادہ متاثر نہیں کرے گا، دور ہو گئی ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں جو پریشانی اور بے چینی پھیلی ہے، اس سے وزیرِ اعظم عمران خان کےوائرس کے خلاف زبردست لڑائی کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ وفاق کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنا اور کورونا وائرس سے ہونے والی اموات پر غور کرنا چاہئے۔

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام کو مہلک کورونا وائرس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہئے اور وفاقی حکومت کو چاہئے کہ سی سی آئی (مشترکہ مفادات کونسل) کا ایک اجلاس فوری طور پر بلائے۔ دُعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملک کے 1 ہزار 40 ڈاکٹرز کو جلد صحتیابی عطا کرے جو کورونا وائرس کا شکار اور قرنطینہ میں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں 200 ڈاکٹرز ہسپتالوں میں اپنی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ صرف خیبر پختونخواہ میں طبی عملے کے 553 افراد جن میں 250 ڈاکٹرز اور 98 نرسز شامل ہیں، کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔عوام علاج کیلئے پریشان ہیں جس کا جلد تدارک ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں اموات کا باعث بننے والے مہلک کورونا وائرس کے حوالے سے شعورو آگہی کی مہم نہیں چلائی جس سے صورتحال وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خراب ہوتی چلی گئی اور آج کورونا وائرس پر قابو پانا دشوار ہوتا جارہا ہے جبکہ حکومت تمام مسائل کا ذمہ دار عوام کو قرار دے رہی ہے۔

Related Posts