پاکستان میں کورونا وائرس سے 98 ہزار943 افراد متاثر، 2 ہزار جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 98 ہزار943 افراد متاثر، 2 ہزار جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 98 ہزار943 افراد متاثر، 2 ہزار جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 98 ہزار 943افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2000 سے زائد ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 960نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار 943 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک6 لاکھ83ہزار 608 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23ہزار100ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے37 ہزار90، سندھ میں 36ہزار 364، خیبرپختونخواہ میں 13ہزار 1، بلوچستان میں 6ہزار 221، آزاد کشمیر میں 361، گلگت بلتستان میں927 جبکہ اسلام آباد میں 4 ہزار 979کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر63ہزار 976فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ33ہزار 465 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 683 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 634 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث561، گلگت بلتستان میں 13، اسلام آباد میں49 جبکہ بلوچستان میں 54 افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس وفاقی حکومت کی وجہ سے پھیلا جبکہ  کورونا وائرس  زبردستی پھیلایا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی سندھ حکومت کی کوششوں کو سبوتاژ کیا، اس دوران جو فیصلے کیے اس کے ذریعے ہماری خودمختاری نہیں رہی۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس وفاقی حکومت کی وجہ سے پھیلا، بلاول بھٹو زرداری

Related Posts