شیخ رشید نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی
لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے مقررکردی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرر یلوے کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں،ملک پر ایک نکھٹو، نالائق، نااہل، اور کرپٹ وزیراعظم مسلط ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے۔ شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے،کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ نکھٹو، نالائق، نااہل اور کرپٹ وزیراعظم اور اس کا چپڑاسی اندھے اور کوڑی کی جوڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی کا شیطان میڈیا پر آنے کے لئے نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان دیتا ہے،کس حیثیت میں حکومتی وزیر قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی بات کررہا ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے حکم پر نیب گرفتاریاں کررہا ہے،ریل مسافروں کا قاتل ریگ مار کی وجہ سے مقدمات سے بچ گیا۔

راولپنڈی کے شیطان کی گاڑی عمران نیازی کے پسٹن سے چل رہی ہے، اسی لئے دھواں ماررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ عمران مافیا کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہا ہے،اور اس کی سیاسی گاڑی غداری اور بے وفائی کا دھواں مار رہی ہے۔

Related Posts