کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 3لاکھ 98 ہزار افراد کو موت کی نیند سلادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Global COVID-19 death toll tops 398,000

واشنگٹن: دنیا بھر میں  کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، موذی وباء سے دنیا بھر میں ہونیوالی اموات 3لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی ہیں۔

وبائی مرض نے دنیا بھر میں3لاکھ 98ہزار 244 افراد کو ہلاک اور68لاکھ 50 ہزار 274افراد کو متاثر کیا ہے۔

امریکاسب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں19لاکھ 65ہزار 708کیسز رجسٹرڈاور ایک لاکھ 11ہزار 390اموات ہوچکی ہیں۔

امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1083 اموات ریکارڈ کی گئی، برازیل میں 24 گھنٹے میں 1269 اموات ہوئیں۔

روس میں کورونا وائرس سے 449834 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5528 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

اسپین میں 288058 کیسز اور27134 اموات ،برطانیہ میں 283311 متاثر اور 40261 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔بھارت میں 236657 کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 6649 اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن، جدہ میں عائد پابندیوں میں 15 روز تک توسیع

اٹلی میں  33774 اموات ہوئیں ،جرمنی میں 8763 ،ترکی میں 4648 ،فرانس میں 29111 ،چین میں 4634 اورمیکسیکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

Related Posts