کراچی: پاکستان موذی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 تک پہنچ گئی ، ملک میں 1935 افراد لقمہ اجل، 32 ہزار 581 افراد صحت یاب ہوگئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک میں کیسز کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر نمایاں اضافہ ہورہاہے، ملک میں اب تک 6لاکھ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ 93 ہزار 983 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22ہزار185 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 4ہزار734 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں اب تک اس موذی وباء سے 24 گھنٹوں میں مرنیوالوں کی تعداد 97 مزید اموات کے بعد 1935 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 35ہزار 308کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
پنجاب میں 34ہزار 889، خیبر پختونخوا میں 12ہزار459، بلوچستان میں 5ہزار776، اسلام آباد میں 4ہزار323، گلگت بلتستان میں 897 اور آزاد کشمیر میں 331 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 659، سندھ میں 615، خیبر پختونخوا میں 541، بلوچستان میں 54، اسلام آباد میں 45، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں 8 اموات ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا لاک ڈاؤن، جدہ میں عائد پابندیوں میں 15 روز تک توسیع