پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر تباہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر تباہ کردیا
پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر تباہ کردیا

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے ایک بار بھارتی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا،ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر تباہ کردیا۔ واضح رہے کہ یہ دو ہفتوں کے دوران تیسرا جبکہ رواں سال کے دوران آٹھواں بھارتی ڈرون ہے جسے پاک فوج نے تباہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے، یہ بھارتی کواڈ کاپٹر ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں تباہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ یہ رواں سال مار گرایا جانے والا 8 واں کواڈ کاپٹر ہے۔بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ جس کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے دو بھارتی کواڈ کاپٹر (ڈرون) کو تباہ کیا تھا۔ جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک جاسوس ڈرون ایل او سی کے ساتھ رکھ چکری سیکٹر میں بھی گرایا گیا۔

Related Posts