کورونا رکنے والا نہیں، ملک مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan congratulates nation on Independence Day

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مزید لاک ڈاؤن برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم کورونا وائرس کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا رکنے والا نہیں، اس کو پھیلنا ہی ہے۔ عوام نے اگرایس او پیز پر عمل نہ کیا تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے آئندہ دنوں میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹس کو بند کرنا پڑے۔ اگر ابھی بھی لوگ ایس او پیز پر عمل کریں تو ہم مشکل وقت سے نہیں گزریں گے۔اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ لازمی احتیاط کریں۔

ٹائیگر فورس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے رضاکاروں سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک ہم 10 لاکھ کورونا ٹائیگرز رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں۔ جو لوگوں میں اس حوالے سے شعور پیدا کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غریب ملکوں میں عائد کیے گئے لاک ڈاؤن تباہی کا باعث بنے ہیں۔ جبکہ امیر ممالک بھی اس سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے امیر ترین ملک میں بھی کھانے کی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امریکا کی عوام کو لائنوں میں لگ کر کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سخت لاک ڈاؤن کیا گیا جس سے وہاں غربت میں اضافہ ہوا۔ وہاں لوگ سڑکوں پر مرے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پتا تھا کہ لاک ڈاؤن ہونے سے غربت بڑھے گی، یہ پابندی لوگوں پر مشکل ہے، اس کی وجہ سے عوام پر زیادہ بوجھ پڑا۔ اب دنیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہی ہے، جو دنیا کی مجبور ی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ریونیو میں 800 ارب روپے کم ہو گئے ہیں۔ پہلے سال جو ٹیکس جمع کیا، اس کا آدھا قرضوں کے سود کی ادائیگی میں دیا۔ اگر ریلیف پیکج کا اعلان نہ کرتے تو ملک کے حالات خراب ہو جاتے، اس لئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا۔

جو قرضے پچھلی حکومت نے لیے، اس پر 5 ہزار ارب سود ادا کر چکے ہیں، ابھی آگے آگے مزید چیلنجز آنے ہیں۔ ملک لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں، عوام کو زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

Related Posts