ایف بی آر نے جوس کی صنعت کیلئے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی منصوبہ بندی شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر نے جوس کی صنعت کیلئے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی منصوبہ بندی شروع کردی
ایف بی آر نے جوس کی صنعت کیلئے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی منصوبہ بندی شروع کردی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جوس کی صنعت کیلئے وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں 5 فیصد کمی کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے جس کیلئے لائحۂ عمل تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے بجٹ پر کام کرنے والے عہدیداران بجٹ کیلئے  مختلف کمپنیوں کی بجٹ تجاویز پرغور کر رہے ہیں جس کے بعد اگلے مالی سال کا بجٹ آئے گا۔ صنعتی شعبے کی تجویز کے مطابق جوس انڈسٹڑی ملک کیلئے 45 ارب روپے کا ٹرن اوورلاتی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فروٹ ڈرنکس میں 8 فیصد فروٹ کے اجزاء شامل ہوتے ہیں، نیکٹرز 25 سے 50 فیصد فروٹ کے اجزاء پر مشتمل ہوتے ہیں جبکہ خالص پھلوں کے جوس میں 100 فیصد پھلوں کا رس ہی شامل ہوتا ہے۔

ملک بھر کی فوڈ اتھارٹیز کے مطابق فروٹ ڈرنکس اور فلیورڈ ملک صحت بخش غذائیں ہیں جن کو اسکولز اور کالجز میں استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ جوس کی صنعت کسانوں کے ساتھ مل کر ان کی خوشحالی و ترقی کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔

جوس انڈسٹری ملک بھر سے آم، سنگترہ، سیب اور امرود سمیت مختلف پھلوں کو بڑی مقدار میں خرید کر ملکی معیشت اور کسانوں کیلئے ترقی و خوشحالی کا باعث بنتی ہے جبکہ گزشتہ برس جوس انڈسٹری نے 1 لاکھ ٹن آم مقامی کسانوں سے خریدے جس سے ہزاروں کسانوں کو فائدہ ہوا۔ 

Related Posts