اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 89 ہزار 249افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 838ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 896نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار 249 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک6 لاکھ38ہزار 323 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار812ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے33 ہزار536، پنجاب میں 33ہزار 144، خیبرپختونخواہ میں 11ہزار 890، بلوچستان میں5ہزار 582، آزاد کشمیر میں 299، گلگت بلتستان میں852 جبکہ اسلام آباد میں 3 ہزار 946 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر56ہزار 213فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ31ہزار 198 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 629 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 575 افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث521، گلگت بلتستان میں 12، اسلام آباد میں41 جبکہ بلوچستان میں 53 افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی میاں نوید علی نے ن لیگی قیادت اور صوبائی حکومت کو آگاہ کیا کہ انہیں کورونا وائرس ہوگیا ہے۔
رکنِ صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی طبیعت خراب تھی اور انہیں کورونا وائرس کی دیگر تشخیصی علامات کے ساتھ ساتھ بخار بھی محسوس ہورہا تھا۔
مزید پڑھیں: ن لیگی رہنما میاں نوید علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے